اسینشل فون میں انڈر ڈسپلے سیلفی کیمرہ دیئے جانے کا امکان
اینڈرائڈ کے بانی اینڈے روبن نے میں 2017 میں پہلا اسینشل فون متعارف کرایا تھا اور اب کمپنی اگلا فون اسینشل پی ایچ 2 متعارف کرانے جارہی ہے ۔فون کے بارے میں ابتدائی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق یہ پچھلے فون کی نسبت زیادہ بہتر خصوصیات کا حامل ہوگا۔ اسمارٹ فون میں انڈر ڈسپلے فرنٹ کیمرہ دیا جائے گا یعنی فون بیزل لیس ہو گا اور اس میں نوچ یا واٹر ڈراپ اسٹائل کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔یہ بات ابھی حتمی طور پر نہیں کہی جا سکتی کہ ڈسپلے او ایل ای ڈی ہوگا یا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا جائے گا۔ ڈسپلے میں فنگر پرنٹ سنسر کو بھی شامل کیا جائے گا۔ فون کی قیمت اور دیگر تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔