موٹرولا کمپنی کے چار نئے اسمارٹ فون متعارف
موٹورولا کمپنی نے جی 7 سیریز کے چار نئے اسمارٹ فون موٹو جی 7 ، موٹو جی 7 پلس ، موٹو جی 7 پاور اور موٹو جی 7 پلے متعارف کرا دئیے ہیں۔ تمام اسمارٹ فون اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتے ہیں۔ اسمارٹ فونز میں فنگر پرنٹ سنسر اور فور جی ایل ٹی ای سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ موٹو جی 7 میں 6.24 انچ ڈسپلے ، اوکٹا کور کالکوم اسنیپ ڈریگن 632 پروسیسر ، 4 جی بی ریم ، 64 جی بی اسٹوریج اور 3000 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔فون کی پشت پر 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔موٹو جی 7 پلس میں 6.24 انچ ڈسپلے ، اوکٹا کور کالکوم اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر ، 4 جی بی ریم ، 64 جی بی اسٹوریج اور 3000 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔فون کی پشت پر 16 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے جبکہ فرنٹ پر 12 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ موٹو جی 7 پاور میں 6.2 انچ ڈسپلے ، اوکٹا کور کالکوم اسنیپ ڈریگن 632 پروسیسر ، 3 جی بی ریم ، 32 جی بی اسٹوریج اور 5000 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔فون کی پشت پر 12 میگا پکسل اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔موٹو جی 7 پلے میں 5.7 انچ ڈسپلے ، اوکٹا کور کالکوم اسنیپ ڈریگن 632 پروسیسر ، 2 جی بی ریم ، 32 جی بی اسٹوریج اور 3000 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔فون کی پشت پر 13 میگا پکسل اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ موٹو جی 7 کی قیمت 299 ڈالر ، موٹو جی 7 پلس 300 یورو ، موٹو جی 7 پاور کی قیمت 249 ڈالر اور موٹو جی 7 پلے کی قیمت 199 ڈالر ہے۔ل