Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمیشہ سے ”نک“ اپنے نام سے منسلک کرنا چاہتی تھی، پرینکا چوپڑا

    بالی وڈ کی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنے خاوند امریکی گلوکار نک جونس کا نام اپنے نام کےساتھ جوڑ کر مداحوں کو حیران کردیا۔حال ہی میں امریکی شو ’ٹونائٹ شو ود جمی فیلن‘ میں بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے شرکت کی ۔شو پر میزبان جمی فیلن نے اداکارہ کا پرینکا چوپڑا جونس کہہ کر استقبال کیا جس پر پرینکا نے کہا کہ جب بھی کوئی مجھے اس نام سے بلاتا ہے تو میں یہی سوچتی ہوں کہ یہ سب کتنا جلدی اور اس طرح ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ یہ کافی بڑی بات ہے، مجھے چند ماہ قبل اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی بڑی بات ہوگی۔پرینکا نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ہی نک کا نام اپنے نام کےساتھ منسلک کرنا چاہتی تھی، کیونکہ ہم ایک فیملی ہیں، میں اس معاملے میں کافی روایتی ہوں۔اداکارہ نے واضح کیا کہ نک جونس کا نام اپنے نام کےساتھ جوڑنے کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ اب ان کی اپنی کوئی شخصیت باقی نہیں رہی ۔پرینکا نے کہا کہ میری آج بھی وہی شخصیت ہے، بس نک میری شخصیت سے منسلک ہوگئے ہیں۔ہندوستان میں اپنی شادی سے متعلق اداکارہ پرینکانے کہا کہ یہ نک کا خیال تھا کہ ہم ہندوستان میں شادی کریں۔ وہ چاہتے تھے کہ میں اپنی دلہن کو اس کے گھر سے ہی لے کر جاو¿ں۔پرینکا چوپڑا جونس نے کہا کہ نک جونس ہندو روایت سے کی گئی شادی کے دوران نہایت دلکش نظر آئے ۔

 

شیئر: