ہندوستانی ٹی وی کے مشہور مزاحیہ شو ”بھابی جی گھر پر ہیں“ میں انگوری بھابی کے نام سے شہرت پانے والی معروف اداکارہ شلپا شندے نے بھی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔انہوں نے کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر اعظم نریندرمودی کی سب سے بڑی مخالف پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ شلپا شندے نے ممبئی کانگریس کے صدر سنجے نروپم اور طرن سنگھ چترا سے تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔اس موقع پر شلپا شندے نے کہا کہ جس طرح سے مجھے ویلکم کیا وہ میرے لئے ایک اعزا ز اور خوشی کی بات ہے ،میں چاہتی ہوں کہ راہل گاندھی وزیر اعظم بنیں۔