Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الٰہ آباد اور کارپوریشن بینک پر 3.5کروڑ کا جرمانہ

نئی دہلی۔۔۔الٰہ آباد بینک اور کارپوریشن بینکوں پرریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) نے قانون کی خلاف ورزی پر ساڑھے 3کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔کارپوریشن بینک نے شیئر بازار کو فنڈ کے استعمال کی خامیوں سے آگاہ کیا اور ایک قرض دار کے سلسلے میں دیگر بینکوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ نہ کرنے پرآربی آئی نے  2کروڑروپے کا جرمانہ کیا۔دوسری جانب الٰہ آباد بینک نے کہا کہ فنڈ کے استعمال کی بابت لاپروائی سمیت دیگر قانونی ضابطوں کی خلاف ورزی پر آر بی آئی نے 1.5کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا۔بینک نے کہا کہ آئندہ اس قسم کی غلطیوں سے بچنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس ہفتے کے شروع میں آر بی آئی نے کارروائی کرتے ہوئے ایکسس بینک، یوکو بینک اور سنڈیکیٹ بینک پر بھی جرمانے عائد کئے ۔
مزید پڑھیں:- - - -  -علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مندر کی تعمیر کا مطالبہ؟

شیئر: