Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشعیبہ کے ساحل سے 40ٹن فضلہ برآمد

جدہ ۔۔۔ محکمہ تحفظ ماحولیات نے اعلان کیا ہے کہ الشعیبہ ساحل کو تیل کی آلودگی سے صاف کردیا گیا۔ متعلقہ ٹیمیں صفائی کی مہم جاری رکھیں گی۔ محکمے کا کہناہے کہ 40ٹن سے زیادہ فضلہ برآمد کیاگیا ہے۔امید ہے کہ آئندہ 48گھنٹے کے دوران الشعیبہ ساحل پر موجود ہر طرح کا فضلہ صاف ہوجائیگا۔ یہاں 300میٹر طویل اور نصف میٹر کے عرض میں تیل بہہ رہا تھا۔ اسے صاف کردیا گیا۔
 

شیئر: