Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابرار الحق کے کنسرٹ میں جھگڑا اور بھگدڑ

ملتان: معروف گلوکار ابرار الحق کے میوزک کنسرٹ کے دوران شائقین اور سیکورٹی گارڈز کے مابین ہونے والے جھگڑے میں بھگدڑ مچنے سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ پر ایک ہاﺅسنگ کالونی کی انتظامیہ نے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا تھا جس میں گلوکار ابرار الحق کو بلایا گیا تھا۔ گلوکار کی پرفارمنس کے دوران کچھ نوجوانوں نے اسٹیج پر جانے کی کوشش کی، اس دوران انتظامیہ اور نوجوانوں میں جھگڑا ہوا گیا جس کی وجہ سے بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں کئی نوجوان زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا ۔ دریں اثنا ابرار الحق کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے۔
 
 

شیئر: