بالی وڈ اداکار عامر خان نئی ہندی فلم مغل میں کام کرنے کیلئے راضی ہوگئے ۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے عامرخان نے مذکورہ فلم میں کام کرنے سے اس لئے انکار کیاتھاکیونکہ ہدایتکار سبھاش کپورپر ہراسانی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیاگیا تھا۔ عامر خان نے ان کےساتھ فلم کرنے سے انکار کردیاتھا ۔عامر کی خواہش پر فلم کے نئے ہدایتکار کو منتخب کیاجائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس عامر خان نے” ٹھگز آف ہندوستان“ میں کام کیاتھا جو ایک ناکام فلم ثابت ہوئی تھی۔