Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور جاپانی وزرائے خارجہ کی سٹرٹیجک ڈائیلاگ اجلاس میں شرکت

اس سال دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو کہا ہے کہ’ اوساکا ایکسپو 2025 جاپان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔‘
 جاپان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے پیر کو ٹوکیو میں سٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی ہے۔
 وزرائے خارجہ نے تعاون اور بہتر مستقبل کےلیے مل کر کام کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سطحوں پر ہم آہنگی اور تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات کا ذکر کیا۔ اس سال دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ ہے۔ 
بعد ازاں وزرائے خارجہ نے سٹریٹجک پارٹنر شپ کونسل کے قیام اور دونوں ملکوں کے سفارتکاروں اور حکام کے لیے مختصر مدت کے ویزے سے استثنی سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

ہم آہنگی اور تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

جاپانی وزیر خارجہ ایویا تاکیشی نے کہا’ جاپان مشرق وسطی میں امن و استحکام کے حصول میں مدد کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔‘
اس موقع پر جاپان میں سعودی سفیر ڈاکٹر غازی بن فیصل بن زقر، ایشیائی ملکوں کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل ناصر الغنوم اور وزیرخارجہ کے دفتر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ولید السماعیل نے شرکت کی۔

 

 

شیئر: