سعودی جنرل آڈٹ بیورو اورآڈیٹر جنرل آف پاکستان میں مفاہمتی یادداشت کی دستاویز پر دستخط کیے گئے ہیں۔
سعودی جنرل آڈٹ بیورو کے سربراہ ڈاکٹر حسام العنقری جبکہ آڈیٹر جنرل پاکستان محمد اجمل گوندل نے یادداشت پردستخط کیے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مفاہمتی یادداشت کی دستاویز پر دستخط کی تقریب میں پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر حسام العنقری کا کہنا تھا’ مختلف دوست اور برادر ممالک کے ساتھ اکاونٹنگ کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے یادداشتوں پردستخط کیے جارہے ہیں۔‘
’ آڈیٹر جنرل پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کا مقصد مالیاتی آڈٹ و اس حوالےسے دیگر امور کی نگرانی کے علاوہ مشاورتی اور تحقیقی منصوبوں پر کام کرنے کے لیے اجلاسوں و کانفرنسز کا اہتمام کرنا بھی ہے۔‘