ماہرہ خان کیلئے ایک اور اعزاز
پاکستانی شوبز انڈسٹری کا بڑانام ماہرہ خان کو ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر سراہا گیاہے۔اداکارہ ماہرہ خان کو دبئی میں ہونے والی تقریب میں ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ پیش کیاگیا۔ماہرہ خان کو پاکستانی شوبز میں بہترین فنی خدمات پر ایوارڈ دیاگیا۔ ماہرہ خان کی خوشگوار انداز میں ایوارڈ وصول کرنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول ہورہی ہے۔