Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مظفر نگر:2دنوں میں 100گایوں کی موت سے افراتفری

مظفر نگر۔۔۔اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں گایوں کی سلسلہ وار اموات سے انتظامیہ کے عملے پر سکتہ طاری ہوگیا۔یکے بعد دیگرے گایوں کی موت کے اسباب کا علم نہ ہوسکا ۔ مظفر نگر کے گاؤں میں 2روز کے دوران 100سے زیادہ گایوں کے مرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں انتظامیہ کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے جانچ کا حکم دیدیا گیا۔ ایس ڈی ایم وجے کمار نے بتایاکہ گایوں کی موت چراگاہ میں ہوئی ۔گمان ہے کہ گایوں نے کوئی زہریلی گھاس کھائی ہو یا پھر گندا پانی پی لیا ہو۔وجے کمار نے بتایا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایک ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جس میں مویشیوں کے ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ٹیم متاثرہ گاؤں کا دورہ کرکے یہ معلوم کرنے کی کوشش کریگی کہ گئو شالا سے چراگاہ لائی جانے والی گایوں کی اتنی بڑی تعداد میں مرنے کی وجہ کیا ہے؟گزشتہ سال سماجی تنظیم نے رپورٹ جاری کی تھی کہ ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں سالانہ 1000گائیں پولیتھن کھانے سے مرجاتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- -  - - - -’’وندے بھارت ایکسپریس ‘‘میں کھانا خریدنا لازمی؟

شیئر: