Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’روپے کی قدر میں کمی کا فائدہ 5 ماہ بعد نظر آئے گا‘ ‘

اسلام آباد:  وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی ٹھیک ہے اور معیشت کی گاڑی بالکل ٹھیک چل رہی ہے۔ روپے کی قدر میں کمی کا فائدہ آیندہ 5 ماہ میں نظر آئے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ملک میں درآمدات کم ہوگئی ہیں اور7 ماہ میں 2 ارب ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔  اس کا مطلب ہماری پالیسی ٹھیک ہے اور گاڑی بالکل ٹھیک چل رہی ہے۔  درآمدات سے متعلق آیندہ رہ جانے والے 5 ماہ کے نتائج اور بہتر ہوں گے۔
مشیر تجارت کہا کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 34.26 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران درآمدات 32.54 ارب ڈالر رہیں۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ 21.3 ارب ڈالر رہا اور رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ 19.2  ارب ڈالر ہے۔  گزشتہ سال کی نسبت برآمدات میں 2.46 فیصد اضافہ ہوا اور رواں سال برآمدات 7 ماہ میں 13 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -پاکستان کا بڑا اقدام‘ ہند کے قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

شیئر: