شریف خاندان کو معافی دلوانا بڑی غلطی
اسلام آباد... وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان نے لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری کو بتایا کہ پاکستان میں پھر سابق وزیراعظم نواز شریف کو این آر او دینے کی باز گزشت ہے تو لبنانی وزیراعظم نے کہا کہ شریف خاندان کو معافی دلوانا میری بہت بڑی غلطی تھی۔ ٹوئٹر پر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کو جب عمران خان نے بتایا کہ پاکستان میں پھر نواز شریف کو این آر او دینے کی باز گشت ہے۔ سعد الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا کہ شریف خاندان کو معافی دلوانا میری بہت بڑی غلطی۔ انہوں نے ایک کمٹمنٹ بھی پوری نہیں کی۔ مجھے سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔