کراچی ...کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم پاکستان کا کارکن جاں بحق اور یونین کونسل کا ملازم زخمی ہوگیا۔ نیو کراچی یونین کونسل 6 کے چیئرمین اور دیگر افراد مصالحتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے کہ مسلح موٹرسائیکل سوار وہاں پہنچے اور اندھادھند فائرنگ کردی۔ شکیل انصاری اور یو سی ملازم اعظم ظہور زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں شکیل انصاری چل بسا۔ دریں اثناءایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت وا قعہ کی فوری تحقیقات کرے۔ اگر قاتل گرفتار نہیں ہوتے تو پھر آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں ۔انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری اور خواجہ اظہار الحسن کے دفتر پرفائرنگ کی گئی۔ حکومت ایم کیو ایم کے کارکنان کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے۔