ٹی ٹوئنٹی ویمنز ورلڈ رینکنگ ،کوئی پاکستانی ٹاپ 10میں شامل نہیں
دبئی:آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ رینکنگ کا اعلان کر دیا گیا جس میں بیٹنگ، بولنگ اور آل رانڈرز کیٹگری کی ٹاپ10 میں کوئی پاکستانی نہیں ہے۔ بولرز میں نشری سندھو گیارھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ٹیموں کی درجہ بندی میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ ،ہند، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پاکستان سے آگے ہیں۔ بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کا پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ پاکستانی کپتان بسمہ معروف 3درجہ ترقی سے پندرھویں اور جویریہ خان سولھویں پوزیشن پر ہیں۔بولرز میں آسٹریلوی میگن شاٹ پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کی نشری سندھو گیارھویں، ندا ڈار تیرھویں پوزیشن پر ہیں۔ آل راونڈرز میں ویسٹ انڈیز کی ڈوٹن پہلے اور اسٹیفنی ٹیلر دوسرے نمبر پر ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں