پاکستانی قاتل کے فرار کی کوشش ناکام
ریاض ۔۔۔ الرقعی بری سرحدی چوکی کے کسٹم افسران نے صفائی کارکن کا یونیفارم استعمال کرکے کویت فرارہونے کی کوشش کرنے والے پاکستانی قاتل کو گرفتار کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری پر تبوک میں قتل کا الزام تھا۔ چند روز قبل واردات ہوئی تھی۔ پولیس کو اس کی تلاش تھی۔ قاتل نے صفائی کارکن بن کر مملکت سے کویت فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔