مانچسٹر یونائیٹڈ کو پیرس سینٹ جرمین کے ہاتھوں ہوم گراونڈ پر شکست
اولڈ ٹریفورڈ:یورپ کے سب سے بڑے فٹبال ٹورنامنٹ انگلش چیمپیئنز لیگ کے اہم میچ میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین نے0-2سے شکست دے کر نئے کوچ اور مینجر اولے گنر کو بھی پہلی ناکامی کا مزہ چکھا دیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کواپنے ہوم گراونڈ پر اس خفت سے دوچار ہونا پڑا جبکہ اس کے اہم کھلاڑی پال پوگبا بھی دوسرے مرحلے کے میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ میچ کے آخری مرحلے میں ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر باہر کر دیا تھا۔میچ کے دونوں گول دوسرے ہاف کے دوران اسکور ہوئے ۔ پہلا گول پریسنل پیمبے نے کیا جو چیمپیئنز لیگ میں ان کا پہلا گول بھی ہے جبکہ دوسرا گول کیلیان مباپے کے حصے میں آیا۔7منٹ کے وقفے میں ہونے والے 2گول کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کو کھیل میں واپسی کا موقع نہ مل سکا اور اسی اسکور پر ناکامی سے دوچار ہو گئی ۔ میچ کے دوران مقامی تماشائیوں نے پیرس سینٹ جرمین کے کھلاڑی اینجل ڈی ماریا پر خوب ہوٹنگ کی اور انہیں بوتلوں سے بھی نشانہ بنایا گیا تاہم ڈی ماریا نے ٹیم کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے ان تماشائیوں کی جانب اشارہ کرکے انہیں کھری کھری سنائیں تاہم ان کا یہ طرزعمل ان پر ممکنہ پابندی کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں