Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین ہفتوں میں ایک ملین ریڈمی نوٹ 7 فروخت‎

ریڈمی بائے شیاؤمی برانڈ کے پہلے ہی اسمارٹ فون نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ ریڈمی نوٹ 7 نے صرف تین ہفتوں میں ایک ملین اسمارٹ فونز کی فروخت کا بڑا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔فون کو فی الحال صرف چین میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے البتہ جلد ہی یہ دیگر مارکیٹس میں بھی پیش کر دیا جائے گا۔فون کو تین مختلف ماڈلز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا ۔ فون کی سب سے بڑی خاصیت اس کا 48 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور واٹر ڈراپ نوچ ڈسپلے ہے۔ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 999 یان ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 1199 یان اور 6 جی بی ریم اور 64 جی بی ریم کے ساتھ قیمت 1399 یان مقرر کی گئی تھی۔
 

شیئر: