ایل جی کمپنی کا مہنگا ترین اسمارٹ فون
جنوبی کورین کمپنی ایل جی جی 8 تھن کیو اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے جو اس کمپنی کا مہنگا ترین فون ثابت ہونے والا ہے۔یہ فون آئی فون ایکس کی طرح تھری ڈی فیس ریکوگنیشن ٹیکنالوجی سے لیس ھو گا۔ اس فون کے فیچرز استعمال کرنے کے لیے ٹچ اسکرین کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ جیسچر کنٹرول دیا جائے گا جو کہ روایتی ٹچ کی جگہ لے گا یا کم از کم کئی فیچرز اس پر کام کریں گے۔جیسچر کنٹرول میں آپ فون کی اسکرین سے کچھ دور ہاتھ کی حرکت سے اپنی پسند کے فیچرز استعمال کرسکیں گے۔ فون کے نہ صرف فرنٹ پر ڈسپلے دیا جائے گا بلکہ اس کا سیکنڈری ڈسپلے پشت پر بھی شامل ہوگا ۔یہ کمپنی کا جدید ترین اور منفرد ترین فون ہو گا لہذا اس کی قیمت بھی کمپنی کے دیگر اسمارٹ فونز کی نسبت کہیں زیادہ ہوگی۔128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 904 ڈالر تک ہونے کا امکان ہے۔ فون کو 24 فروری سے بارسلونا میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرایا جائے گا۔