Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ریڈیو چینلز نے 13 فروری کو ریڈیو کا عالمی دن منایا

ریاض۔۔۔ سعودی ریڈیو چینلز نے 13 فروری بدھ کو ریڈیو کا عالمی دن منایا۔ تاریخ میں پہلی بار تمام ریڈیو اسٹیشنوں نے ”اثیر السعودیہ“ کے عنوان سے پروگرام نشر کئے۔ عالمی دن کا لوگو ” مکالمہ، رواداری اور امن“ تھا۔ معاون سربراہ ریڈیو ٹی وی اتھارٹی برائے نشریات ڈاکٹر عادل الحارثی نے بتایا کہ تمام ریڈیو چینلز نے عالمی دن منانے کی پہلے سے تیاری کررکھی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا کی یلغار کے باوجود ریڈیو آج بھی انتہائی اہم ہے۔ یہ ابلاغ کا آسان ، سستا اورموثر ذریعہ ہے۔ یوٹیوب، ٹوئٹر اور فیس بک سے بھی نشریات کو دنیابھر میں پھیلانے کا کام لیا جارہا ہے۔ پوری دنیا 13 فروری کو یونیسکو کی قراردا د کے مطابق ریڈیو کا عالمی دن مناتی ہے۔ 
 

شیئر: