حرم شریف کی حاضری پر محمد بن سلمان کیلئے دعائیں
مکہ مکرمہ۔۔۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مسجد الحرام حاضری اور زیارت کی تصاویر اور وڈیو کلپس مملکت بھر میں وائرل ہوگئے۔ ناظرین نے متاثر ہوکر اللہ تعالیٰ سے دعائیں کیں کہ وہ انکے قائد کی حفاظت کرے۔ انہیں وطن عزیز سعودی عرب اور امت مسلمہ کی خدمات پر بہترین اجر سے نوازے۔ حرمین شریفین کی خدمت اور ان میں دلچسپی لینے پر ان پر فضل و کرم فرمائے۔ سعودی عوام نے ”محمد بن سلمان حرم مکی میں “ کا عنوان تحریر کرکے اسے ٹرینڈ بنادیا۔لاکھوں لوگوں نے اس حوالے سے انتہائی جذباتی ٹویٹ کئے۔