ایشیائی کارکن کو لوٹنے والے 2یمنی گرفتار
جمعرات 14 فروری 2019 3:00
طائف۔۔۔ طائف سیکیورٹی فورس کے گشتی دستے نے جمعرات کو صبح سویرے طائف شہر کے العرفاءمحلے میں ہتھیار کے بل پر ایشیائی کارکن کو لوٹنے والے 2یمنیو ںکو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق یمنی شہریوں نے طائف کے شمالی محلے العرفاءمیں پیٹرول اسٹیشن پہنچ کر پیٹرول بھروایا ۔ کارکن کو پیٹرول کے پیسے نہیں دیئے اور دھار دار آلہ دکھا کر اس سے550ریال لوٹ کر فرار ہوگئے۔ کارکن نے پولیس کو رپورٹ کردی۔فوراً ہی تمام چیک پوسٹوں کو الرٹ کردیا گیا اور ریکارڈ وقت میں یمنی رہزنوں کو گرفتارکرلیا گیا۔