Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرا شاہد کا ناقدین کو جواب

بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے اپنی کم سن بیٹی کے بالوں کو رنگنے پر خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیاہے۔چند روز قبل میرا راجپوت نے اپنی دوسالہ بیٹی میشا کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں اس کے بال رنگے ہوئے نظر آرہے تھے۔ میرا کو سوشل میڈیا صارفین نے اتنی چھوٹی بچی کے کیمیکل سے بال رنگنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تاہم اب میرا نے خود پر تنقید کرنے والوں کو ایک تقریب کے دوران کہاکہ وہ رنگ نہیں تھا بلکہ ریگولر کلر تھا۔ بالوں میں کلر لگاتے وقت میشا نے بہت اچھا وقت گزارا ۔مجھے لگتا ہے بچوں کو اس طرح کے تخلیقی کاموں کے لئے آزاد چھوڑدینا چاہئے اس طرح وہ اچھا وقت گزارتے ہیں۔ میرا نے کہا ہر چیز کے بارے میں اتنا سنجیدہ نہیں ہونا چاہئے۔
 

شیئر: