Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پراسیسڈ فوڈز صحت کی خرابی کاسبب بنتی ہیں ‎

فرانس میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا بہت زیادہ استعمال موت سے قریب کرنے کی وجہ بن سکتا ہے ۔ ریسرچ ، جس میں دس ہزار افراد کی ڈائٹ کا جائزہ لیا گیا ، نے بہت زیادہ مقدار میں الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال اور اس کے نتیجے میں اموات کی بڑھتی شرح کے لنک کو ظاہر کیا ۔ 
تحقیق نے بتایا کہ کس طرح اورگینک فوڈز کینسر کے خطرے کو بڑھا دیتی ہیں ۔ ہم جو کچھ بھی کھاتے ہیں اس کا اثر ہماری صحت پر پڑتا ہے ۔ الٹرا پروسیسڈ فوڈز جیسے کہ کینڈی ، سافٹ ڈرنکس ، چاکلیٹ ، آئس کریم ، چکن نگٹس ، پزا اور چپس وغیرہ میں وہ تمام غذائی اجزاء موجود نہیں ہوتے جو کہ جسم کی ضرورت ہوتے ہیں لہذا اس قسم کی غذائیں مدافعاتی نظام کو کمزور بنا دیتی ہے ۔ تحقیق کے مطابق ان غذاؤں کے استعمال میں دس فیصد اضافہ اموات کی شرح میں 14 فیصد اضافے کا سبب بنتا ہے ۔ 
ہم میں سے اکثریت اس بات سے واقف ہے کہ یہ غذائیں ہماری صحت کے لئے اچھی نہیں ہیں اور یہ کہ ہمیں اپنی ڈائٹ سے ان غذاؤں کو کم یا ترک کر دینا چاہیے اس کے باوجود اکثریت ان غذاؤں کی لذت اور کم قیمت کے سبب انہیں ترک کرنے پر رضامند نہیں ہوتی اور اس طرح وہ شوگر ،  نمک اور سیچوریٹڈ فیٹ کی کثیر مقدار کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیتی ہے جن کے منفی اثرات براہ راست صحت پر مرتب ہوتے ہیں ۔ پریشان کن بات یہ ہے کہ غذاؤں کے استعمال میں تھوڑا سا اضافہ بھی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے اور یہ بیماریاں بالآخر زندگی کے خاتمے کا سبب بن جاتی ہیں ۔

شیئر: