نائیجر۔۔نائیجریا کے جنوبی علاقے میں صدر محمد بوہاری کی انتخابی ریلی میں بھگدڑ سے 12 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔اسپتال کے ترجمان سے کہا کہ اسپتال میں 15 لاشیں لائی گئیں۔3 مرد اور دیگر خواتین تھیں۔ 12 زخمی بھی ہسپتال لائے گئے تھے جن میں سے 9 افراد تاحال اسپتال میں داخل ہیں۔ ان کی حالت بہتری جانب گامزن ہے۔عینی شاہدین اور مقامی میڈیا کے مطابق ریلی میں بھگدڑ اُس وقت مچی جب اڈوکیے امیسیکاما اسٹیڈیم میں جلسہ ختم ہوتے ہی شہریوں نے واپسی کے لیے اس راستے کو چنا جو بند تھا۔ جو افراد پچھلے صفوں میں تھے ان کی جانب سے دھکے دئیے گئے جس کا دبائو اگلی صفوں میں کھڑے لوگوں پر پڑا جس کے نتیجے میں چند افراد گر گئے اور انہیں روند دیا گیا۔حادثے کے بعد اسٹیڈیم میں ہر طرف خون اور خون آلود کپڑے اور دیگر اشیاء بکھری پڑی تھیں۔ حادثے کی وجوہ کے تعین کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔