واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اپوزیشن کے درمیان شٹ ڈائون کے خاتمے کے لیے معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ٹرمپ اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے ۔ ملک میں جاری شٹ ڈائون عبوری طور پر ختم ہو گیا ہے۔معاہدے کو جمعہ کو آئینی شکل دیتے ہوئے کانگریس میں قانون سازی کی جائے گی۔طے پائے گئے معاہدے میں اپوزیشن نے میکسیکو کی سرحد پر حفاظتی دیوار بنانے کے لیے ایک ارب 37 کروڑ ڈالر کی منظوری دینے پر رضا مندی ظاہر کی۔ قبل ازیں صدر ٹرمپ نے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔گزشتہ برس کے آخری ماہ صدر ٹرمپ نے میکسیکو کی حفاظتی سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے 5 ارب سے زائد فنڈ کی منظوری نہ دینے پر بجٹ دستاویز پر دستخط سے انکار کردیا تھا جس سے ملک بھر میں کرسمس سے قبل سرکاری محکموں میں شٹ ڈائون ہوگیا تھا۔