Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: آرامکو اور ٹوٹل میں سیکڑوں پٹرول اسٹیشن قائم کرنے کا معاہدہ

    ظہران- - - - - سعودی آرامکو اور فرانس کی تیل کمپنی ٹوٹل نے سعودی عرب میں سیکڑوں پٹرول اسٹیشن قائم کرنے کا جمعرات کو معاہدہ کر لیا۔ دونوں کمپنیاں مارکیٹنگ اور  سروسز کے شعبے میں مل جل کر کاروبار کریں گی۔ دونوں کمپنیاں 50، 50فیصد کی حصہ دار ہوں گی۔ دونوں کمپنیاں آئندہ 6برس کے دوران 3.75ارب ریال کے سرمائے سے مملکت بھر میں پٹرول اسٹیشنوں کا جال بچھائیں گی۔ سعودی اور غیر ملکی صارفین کو سہولتیں مہیا کریں گی۔ فرانس کی کمپنی کو اس سلسلے میں بڑا اچھا تجربہ حاصل ہے۔ اس سے مملکت میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ التسھیلات مارکیٹنگ کمپنی او رسھل ٹرانسپورٹ کمپنی آرامکو اور ٹوٹل کی شریک ہوں گی۔ فی الوقت مملکت میں ان کے 270پٹرول اسٹیشن ہیں۔ 2021ء تک ٹوٹل اور آرامکو سیکڑوں پٹرول اسٹیشن قائم کر دیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہشت گردی کی فنڈنگ والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنا افسوسناک ہے، سعودی عرب
 

شیئر: