حکومت ڈیل چاہتی ہے،مشاہد اللہ
لاہور ...مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت ڈیل چاہتی ہے لیکن نواز شریف کسی صورت بھی حکومت کے ساتھ ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔ نواز شریف آج نہیں تو کل جیل سے باہر ہوں گے۔نوازشریف کے علاج کو ایشو نہیں بناناچاہیے۔2مرتبہ ان کا بائی پاس ہوچکاہے۔ انکی مرضی کے مطابق علاج ہونا چاہیے۔یکطرفہ احتساب پاکستان کے عوام قبول نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف پرجھوٹے مقدمات بنائے گئے۔عمران خان،عارف علوی،پرویزخٹک،بابراعوان،محمود خان کیخلاف تحقیقات اور انکوائریاں کیوں نہیں ہورہیں؟،وزیراعظم اپنے وزیروں سے مالم جبہ اور دیگر کیسز کے حوالے سے پوچھیں۔عمران خان اپنی بہن علیمہ خان کے حوالے سے تفتیش کیوں نہیں کراتے۔ احتساب سب کا ہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ جو لوگ کرپشن کرتے ہیں وہ ملک کو سنوارتے نہیں۔ڈیل اور ڈھیل کی یہ حکومت منت کر رہی ہے۔نواز شریف کہتا ہے کہ میں اس ڈھیل کو ٹھوکر پر رکھتا ہوں ۔حکومت چاہتی ہے کہ نواز شریف ان کے ساتھ ڈیل کریں مگر نواز شریف کسی صورت بھی حکومت کے ساتھ ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔نوازشریف نے ڈیل یامفاہمت کرنی ہوتی تووہ وزیراعظم رہتا اورہٹتابھی نہیںبلکہ ابھی بھی وزیراعظم ہوتا۔انہوںنے کہا کہ آج نہیں تو کل نواز شریف کی جیل سے باہر ہوں گے۔