اسلام آباد...قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اسلام آباد منسٹر انکلیو سب جیل سے رہا کردیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز 2 نیب ریفرنسز میں ضمانت منظور کی تھی تاہم کوٹ لکھپت جیل حکام کی جانب سے رہائی کا حکم نامہ اسلام آباد پہنچنے میں تاخیر کے باعث شہباز شریف کو جمعہ کی شب رہا کیا گیا۔ رہائی کے ساتھ ہی منسٹر کالونی میں شہباز شریف کے گھر کو دیا گیا سب جیل کا درجہ ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف پی آئی اے کی فلائٹ پی کے385 کے ذریعے لاہور روانہ ہوگئے ۔ شہبازشریف چند دنوں میں ارکان اسمبلی اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔ گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ ہاو¿سنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز کیسز میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فو رارہا کرنے کا حکم دیا تھا۔