اسلام آباد...مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ ہند نے پاکستان کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ ختم کرنے سے آگاہ نہیں کیا۔ معاملے کو مختلف فورمز پر اٹھا سکتے ہیں۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہند کی جانب سے پاکستان کا موسٹ فیورٹ نیشن (ایم ایف این) اسٹیٹس ختم کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں ۔مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان اس معاملے کو ورلڈ ٹریڈ فورم پر بھی اٹھا سکتا ہے۔ پاکستان اور ہند دونوں ورلڈ ٹریڈ فورم کے رکن ہیں۔ واضح رہے کہ کشمیر میں خودکش حملے کے بعد ہندوستانی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کو دیا گیا ۔ پسندیدہ تجارتی ملک کا درجہ واپس لے رہے ہیں۔ اس کا اطلاق فوری ہوگا۔ایم ایف این اسٹیٹس ختم ہونے کے بعد پاکستانی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی میں 200 فیصد اضافہ کردیا گیا۔