اسلام آباد... وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سینیٹر مشاہد حسین سید کے ٹوئٹ پر جوابی ٹو ئٹ کیا ہے ۔ فواد چوہدری نے اپنے ٹو ئٹ میں کہا کہ کچھ لوگوں کو ہندوستان امیگریشن آفر نہیں کر رہا ہے ورنہ ہماری جان چھوٹ جائے۔ انہوں نے کہاکہ کتنا ہاوس ان آرڈر کریں نہ آپ نے وزیر خارجہ بننا ہے نہ آپ کی اقدامات سے تسلی ہونی ہے۔ فواد چوہدری نے مشاہد حسین سیدکو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ براہ مہربانی آپ سینٹ کے خرچے پر دوروں سے احتراز کریں۔ تعجب ہے آپ کو کشمیر پر نمائندگی کا کہا گیا، آپ کی خدمت کا شکریہ۔ قبل ازیں مشاہد حسین سید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھاکہ پاکستان کو بھی اپنا ہاوس ان آرڈر کرنا چاہیے۔