نائب وزیر داخلہ کے اکاﺅنٹ کی تردید
ریاض۔۔۔ وزارت داخلہ کے ماتحت میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ نائب وزیر داخلہ ناصر الداود کا ٹوئٹر پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں۔ وزارت کے کسی بھی عہدیدار کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ سب لوگ وزارت داخلہ سے متعلقہ معلومات ایس پی اے ، وزارت کے ڈیجیٹل گیٹ اور سوشل میڈیا پر اس کے اکاﺅنٹ سے حاصل کیا کریں۔ متعلقہ اداروں کے ترجمان کے بیانات پر بھی انحصار کیا جاسکتا ہے۔