Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیرکا مسئلہ حل ہونے تک خطہ میں پائیدار امن ممکن نہیں، عامر محبوب

 حصول آزادی کیلئے قوموں کو قربانیاں دینا پڑتی ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا اقوام عالم کے لیے سوالیہ نشان ہے، جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب
 
    کمیونٹی ڈیسک ۔۔جدہ

 

    جدہ میں جموں وکشمیر اوورسیز کمیونٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر اور مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر  تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں کشمیر کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی  ۔ تقریب کی صدارت چیئرمین جے کے سی او سردار محمد اشفاق خان نے کی۔  مہمان خصوصی   جے کے این ایس کے صدر عامر محبوب تھے اور نظامت کے فرائض جے کے سی او کے جنرل سیکریٹری وقاص عنایت اللہ نے انجام دیئے ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت کامران اعظم نے حاصل کی ۔تقریب سے عامر محبوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے کے سی او کے تمام ممبران کا بے حد شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے عزت بخشی۔ جے کے سی او کے تمام ممبران تحریک آزادی کشمیر کے سفیر ہیں ۔ پاکستانی عوام مسئلہ کشمیر کے بارے میں کوئی مصلحت سازی نہیں ہونے دیں گے۔ تحریک میں جو بیرونی عناصر ملوث ہیں ان کا محاسبہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی آزادی میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ آپ تمام لوگوں کی کوشش اور کشمیرکے حل کے لیے کی جانیوالی کاوشیں ایک دن ضرور کشمیر کی آزادی کی صبح طلوع ہوگی۔ مقبول بٹ شہید کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انکی قربانی کشمیری قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔ سعودی حکومت نے ہر مشکل گھڑی میں ہماری مدد کی ہے ۔  ملک کے حکمرانوں اور خطے کے تمام مسلمان ملکوں کے لیے دعا گو ہیںکہ اللہ پاک تمام مسلم امہ کو اتحاد سے رکھے۔ غلام نبی بٹ بانی چیئرمین جے کے سی او اور سابق کوآرڈِنیٹر صدر آزادکشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا اقوام عالم کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے خوشگوار یادیں لے کروطن واپس جارہا ہوں۔ آپ کی محبت اور احترام کا میں دل سے مشکور ہوں۔ جے کے سی او کے چیئرمین سردار محمداشفاق خان نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے غلام نبی بٹ کی خدمات کو سراہا۔سعودی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب سے عارف مغل،سردار آصف،راجہ شمروز، کامران اعظم چوہدری معروف نے بھی خطاب کیا اور مقبول بٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کااعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیرکودنیا کے ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کریں گے۔ حافظ مقبول رضا نے آزادیٔ کشمیر اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔

مزید پڑھیں:- - - - -معروف نعت خواں حافظ عبدالباسط کے اعزاز میں استقبالیہ

شیئر: