شیاؤمی می 9 کی تفصیلات جاری
شیاؤمی کمپنی کی جانب سے می 9 اسمارٹ فون کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں ۔ یہ کمپنی کا فلیگ شپ اسمارٹ فون ہوگا اور اس میں وائر لیس چارجنگ اور ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ جیسے فیچرز دیے جائیں گے۔ فون کی سب سے بڑی خاصیت اس کا 48 میگا پکسل کا پرائمری بیک کیمرہ ہے۔ اس کے ساتھ 16 میگا پکسل کا الٹرا وائڈ اینگل لینس اور 12 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو لینس شامل ہوگا۔ وائرلیس چارجنگ کے لئے فون میں ریکٹینگولر کوائل کے بجائے سرکلر ماڈیول دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون میں فل ایچ ڈی ریزولوشن کے ساتھ امولڈ ڈسپلے دیا جائے گا اور ڈسپلے میں فنگر پرنٹ سکینر کو بھی رکھا جائے گا۔ فون کی ساونڈ کوالٹی 0.9 سی سی اسپیکرز کے برابر ہو گی۔ اسمارٹ فون میں گوریلا گلاس پروٹیکشن اور پشت پر کیمرہ سیٹ اپ کی حفاظت کے لیے گلاس لینس بھی موجود ہوگا ۔ فون کو وائلٹ ، نیلے اور کالے رنگ میں متعارف کرایا جائے گا اور اسے آئندہ چند روز میں لانچ کر دیا جائے گا۔