ایلینوائے کی کمپنی کے گودام میں 5کارکنوں کا قتل
ایلینیوائے۔۔۔ ایک مقامی کمپنی کے ویئر ہاﺅس میں فائرنگ کے واقعہ کی تصدیق کردی گئی ہے اور پولیس کا کہناہے کہ کم از کم 6افراد اس فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ ملزم کی شناخت 45سالہ گیری مارٹن کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی پولیس چیف کرسٹن زیمان نے پریس کانفرنس میں واقعہ کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت متعدد دوسرے افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقتول کی بہن کا کہناہے کہ اس کا بھائی 20برس سے اس کمپنی میں کام کررہا تھا اور آج تک ایسا نہیں ہوا تھا کہ وہ قتل و غارتگری جیسی کوئی حرکت کرتا یا قانون کو ہاتھ میں لیتا۔ اپنے ساتھیوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم 29ہزار مربع فٹ وسیع گودام میں کہیں چھپ گیاتھا جسے آخر کار پولیس نے ڈھونڈ نکالا اور قبل ازیں کہ پولیس پر وہ فائرنگ کرتا اسے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ ملزم کی ماں نے ہلاک ہونے والوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کے ساتھ یہ اپیل بھی کی ہے کہ بیٹے کی موت کے بعد اسکے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار ہونا چاہئے۔