دہلی: جوتا فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل کر راکھ
نئی دہلی۔۔۔دہلی کے نریلا علاقے میں واقع شوفیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی12ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔آگ لگنے سے فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شرو ع کردی۔