”آٹا“ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانہ
جمعرات 21 فروری 2019 3:00
دمام ۔۔۔ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے دمام میں فوجداری کی عدالت کے حکم پر 2سعودی شہریوں رائد بن سالم بقشان اور طلال بن ابراہیم آل یوسف کے ایک گودام کو سربمہر کردیا۔ دونوں کی مقامی اخبارات میں خود ان کے خرچ پر تشہیر کرادی۔فوجداری کی عدالت نے سبسڈی والا آٹے کی دوبارہ پیکنگ کرنے ، حفظان صحت کے ضوابط پورے کئے بغیر منافی پیکٹوں میں آٹا ڈالنے اور رجسٹرڈ تجارتی مارکے استعمال کرنے کے الزامات ثابت ہوجانے پر دونوں شہریوں پر 4لاکھ ریال جرمانہ بھی لگایا۔ گودام بند کرنے، آٹا ضبط کرکے تلف کرنے اور دونوں کی تشہیر مقامی اخبارات میں خود انکے خرچ پر کرنے کا حکم جاری کردیا تھا۔