Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیرالامیں تعینات ہوگاملک کا پہلا سیکیورٹی گارڈ روبوٹ؟

نئی دہلی۔۔۔ہندوستان کسی بھی شعبے میں دنیا کے دیگر ممالک سے پیچھے نہیں۔ جدیدٹیکنالوجی کے اس دور میں روبوٹ نے دنیا کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینا شروع کردیاہے ۔کیرالا کے وزیر اعلیٰ پِن رئی وِجین نے ایک روبوٹ’’ کے پی کاپ‘‘ کا افتتاح کیا۔یہ ملک کا پہلا انسان نما روبوٹ کاپ ہے۔ ’’کے پی کاپ‘‘ نامی یہ روبوٹ کیرالامیں پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر ڈیوٹی دیگا۔اسے سب انسپکٹر کا درجہ دیا گیا ہے۔ یہ دنیا کا چوتھا روبوٹ ہے۔ اس کا اہم کام معلومات جمع کرنا اور کارکردگی بہتر بنانا ہوگا۔یہ روبوٹ پولیس اہلکاروں کی جگہ تعینات نہیں کیا جائیگا بلکہ یہ پولیس ہیڈکوارٹر آنے والوں کا استقبال اور رہنمائی کے فرائض انجام دیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -مہاراشٹر: 16گھنٹے جدوجہد کے بعدبورویل سے بچہ باہر نکال لیا گیا

شیئر: