ریاض میں اجتماعی شادی
جمعرات 21 فروری 2019 3:00
ریاض ۔۔۔ گورنر شہزادہ فیصل بن بندر نے معذوروں کی انجمن کی جانب سے منعقد کی جانے والی نویں اجتماعی شادی کی سرپرستی کی۔ انہوں نے اس کارخیر پر انجمن کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی، شاباشی بھی دی اور کار خیر کا یہ سلسلہ مستقبل میں جاری رکھنے کی ترغیب بھی دی۔انجمن کے سربراہ ناصر بن محمد نے بتایا کہ 90لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی کرائی گئی ہے۔ شادی کی تقریب کے جملہ اخراجات اور نئے جوڑوں کو 3دن تک ہوٹل میں رہائش کا انتظام بھی انجمن کی جانب سے کیا گیا ہے۔ نئے جوڑوں کو نقدی اعانت بھی پیش کی گئی ہے جبکہ گھریلو سامان بھی مہیا کیا گیا ہے۔