Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں خوفناک آتشزدگی،69افراد ہلاک

ڈھاکا... بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکا میں کیمیکل گودام کے طور پر استعمال کی جانے والی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 69 افراد ہلاک ہوگئے۔ آتشزدگی کے باعث درجنوں لوگ ٹریفک جام کے سبب بند ہو جانے والی تنگ گلیوں سے نہ نکل سکے۔جس اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ لگی اسے کیمیائی گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ کیمیکلز، باڈی اسپرے اور پلاسٹک کے سامان کے سبب آگ بھڑک اٹھی۔ بنگلہ دیشی فائر سروس چیف نے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ آگ شہر کے پرانے علاقے چوک بازار میں ممکنہ طور پر گیس سیلنڈر سے لگی اور وہاں موجود کیمیائی مواد سے آگ نے تیزی سے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ اتنی شدید تھی کہ4 قریبی عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ۔ ان عمارتوں کو بھی کیمیائی گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ قریب ہی ایک شادی کی تقریب جاری تھی وہاں موجود لوگ بھی اس کی لپیٹ میں آ گئے اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ 2 گاڑیاں اور 10 رکشے جل کر خاکستر ہو گئے۔ آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹر کی مدد بھی طلب کی گئی۔

شیئر: