Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوگوں کولوٹ کر قتل کردینے والے بھائی بہن گرفتار

نئی دہلی۔۔۔دہلی پولیس نے لوٹ مار اور قتل کے واقعہ میں ملوث سگے بھائی بہن کو گرفتارکیا۔ملزمان نے آٹوڈرائیور سنجے اور ڈی ٹی سی ڈرائیو پریتم کو لوٹ کر قتل کردیاتھا۔الزام ہے کہ لٹیرا بھائی لوگوں کو شکار بنانے کیلئے بہن کی مدد سے بات چیت کراتا اورپھر انہیں لوٹ کر قتل کردیتا۔ڈی سی پی گورو شرما نے بتایا کہ بھلسوا ڈیری سے 2دن سے لاپتہ آٹو ڈرائیور سنجے کی لاش علی پور علاقے میں ملی ۔ معاملے کی چھان بین کیلئے انسپکٹر اجے کمار اور ایس آئی کملیش پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بختاور پور علاقے سے شیو کمار اور نیلم کو حراست میں لے لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں سگے بھائی بہن ہیں ۔انہوں نے سنجے کے قتل کا اعتراف کرلیا۔
مزید پڑھیں:- - - -دہرا دون:نتن گڈ کری نے10ہزار کروڑروپے کے منصوبوں کا افتتاح کردیا

شیئر: