Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جموں و سرینگر سیکٹرزمیں پولیس فورس کے اہلکار وں کو فضائی سفر کی سہولت

نئی دہلی- - - - وزارت داخلہ نے پلوامہ حملے کے بعد مرکزی پولیس فورس کے اہلکاروں کو آمد و رفت کیلئے جموں سیکٹرز میں فضائی سفر کی منظوری دے دی۔ گزشتہ دنوں پلوامہ میں سی آر پی ایف قافلےکی بس پر دہشت گردانہ حملے میں 40 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد سڑکوں کے راستے فوجیوں کے سفر کے سلسلے میں حکومت کوتنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نےکہا کہ فضائی سفر کے فیصلے سے پولیس، ہیڈکانسٹبل اور معاون سب انسپکٹر کے عہدوں پر تعینات مرکزی پولیس فورس کےتقریبا 78 ہزار اہلکارمستفید ہونگے۔واضح ہو کہ اس عہدے پر تعینات ملازمین کو پہلےفضائی راستوں سے سفر کی اجازت نہیں تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - -مملکت کی جیلوں سے 850ہندوستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم

شیئر: