Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف کا دورہ کنٹرول لائن، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

  راولپنڈی ...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر چری کوٹ اور باگسر سیکٹرز پر مورچوں کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے اگلے مورچوں میں گئے اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔آرمی چیف نے جوانوں کی آپریشنل تیاری اور ان کے عزم و حوصلے کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔ کسی بھی مہم جوئی کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا۔ لائن آف کنٹرول آمد پر کمانڈر راولپنڈی نے لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کا خیر مقدم کیا۔فارمیشن کمانڈرز نے آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
 

شیئر: