قاہرہ ۔۔۔ جرمن حکومت نے 2018ءکے دوران افریقی عرب ممالک کے پناہ گزینوں کو ان کے وطن واپس کردیا۔ جرمنی نے 2018ءمیں تیونس، الجزائر اور مراکش کے 1873پناہ گزینوں کو یہ کہہ کر واپس کردیا کہ ملکی حالات ایسے نہیں کہ انکی وجہ سے مذکورہ تینوں ملکوں کے شہریوں کو کسی اور ملک جاکر پناہ لینا پڑے ۔ جرمن حکومت نے 2017ءکے دوران 1389پناہ گزین واپس کئے تھے۔