Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جامعہ الازہر کے عقب میں خودکش حملہ

قاہرہ ۔۔۔ مصری دارالحکومت قاہرہ میں جامعہ الازہر کے عقب میں الدرب الاحمر مقام پر ایک دہشتگرد نے خودکش حملہ کرکے 2سپاہیوں کو ہلاک کردیا۔ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ دہشتگرد سائیکل پر سوار ایک عمارت سے نکل رہا ہے۔ اسی دوران پولیس افسران اسے گرفتاری کیلئے آگے بڑھے تاہم اس نے خودکش حملہ کرکے سپاہیوں کو ہلاک کردیا۔ مصری وزارت داخلہ کا کہناہے کہ حملہ آور 37سالہ الحسن العبداللہ ہے۔ یہ معاشرے کو کافر قرار دینے والے گروہ کا حصہ تھا۔ اس کے جرائم کا ریکارڈ پولیس میں پہلے سے محفوظ ہے۔ وہ اس سے قبل بھی الجیزا کی ایک مسجد کے قریب خودکش حملے کی کوشش کرچکا ہے۔ 
 

شیئر: