Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل نے برطانوی فراموش کردہ شہروں کی تصاویر جاری کردیں

لندن۔۔۔ گوگل سرچ کے نام سے مشہور”عالمی تحقیقی سائنسی معاون گوگل سرچ ہسٹوریکل “ نے دوسری جنگ عظیم اور اس سے ذرا پہلے اور بعد کی نایاب تصاویر جاری کردی ہیں۔ جنہیں دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ کس طرح برطانیہ جنگ زدہ اور تباہی سے متاثر ملک سے ایک انتہائی ترقی یافتہ اور جدید ملک بن گیا۔ یہ تمام تصاویر 1945ءکے زمانے کی ہیں جب دوسری جنگ عظیم ختم ہی ہوئی تھی۔ گوگل سرچ نے اس حوالے سے 50ہزار تصاویر اتاری ہیں۔ جنہیں فضائی تصاویر کہنا مناسب ہوگا اور عام آدمی بھی ان تصاویر کو جلد ہی دیکھ سکیں گے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ تصویر برطانوی شاہی فضائیہ کے طیاروں نے اتاریں لیکن اس کے بعد یہ کام یونیورسٹی آف کیمبرج نے سنبھال لیا کیونکہ اس وقت تک یونیورسٹی نے تحقیقی کاموں کیلئے خود اپنا چھوٹا طیارہ سیسنا اسکائی ماسٹر خرید لیا تھا۔ یہ 50ہزار تصاویر برطانیہ بھر کے طول و عرض کا احاطہ کرتی ہیں اور کیمبرج یونیورسٹی کے ماہرین آثار قدیمہ جے کے سینٹ جوزف کی ہدایت پر جمع کی گئی ہیں لیکن برطانیہ ان برسوں میں تمام تباہیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے۔ ایک سے ایک شاہراہ بن چکی ہے۔ فلک بوس عمارتوں کا جال بچھا ہوا ہے اور شہری علاقے جدید سے جدید تر نظر آرہے ہیں۔ ان ہزاروں تصاویر میں سب سے نئی تصاویر کہلانے کی مستحق فوٹوز 2009ءمیں اتاری گئی تھیں۔ کیمبرج یونیورسٹی کے شعبہ آثار قدیمہ کے پروفیسر مارٹن ملٹ نے بڑی دیدہ ریزی سے ان تصاویر پرتحقیقی کام کیا او راس فرق کو نمایاں کیا جو 1935سے لیکر اب تک وقوع پذیر نظر آتا ہے۔ بعض تصاویر ابتدائی رنگین تصاویر کا نمونہ بھی ہیں۔
 
 

شیئر: