Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کے رہنما ٹرین کے ذریعے ہنوئی روانہ

پیانگ یانگ...شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لئے بذریعہ ٹرین ویتنام روانہ ہوگئے۔ چین کے راستے2 دن میں ہنوئی پہنچیں گے ۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہان مملکت کے درمیان دوسری ملاقات ہنوئی میں 27 اور 28 فروری کو طے ہے۔شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے کم جانگ ان کی روانگی کی تصدیق کی اور پہلی مرتبہ تسلیم کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں۔ممکنہ طور پر کم جانگ ان کی بہن کم یو جونگ اور ان کے انتہائی قریبی ساتھی و اہم مذاکراتی رکن سابق جنرل کم یونگ چول بھی ہمراہ ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کے درمیان ملاقات کے حوالے سے توقع کی جارہی ہے کہ اس میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے معاملات پر بات ہوگی ۔اس سے قبل دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان گزشتہ سال جون میں سنگاپور میں ملاقات ہوئی تھی ۔

شیئر: