Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل این جی اسکینڈل،نیب نے شیخ رشید کو طلب کرلیا

اسلام آباد...نیب راولپنڈی نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ایل این جی ا سکینڈل میں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے بدھ 27فروری کو طلب کرلیا ۔نیب راولپنڈی نے شیخ رشید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ ایل این جی اسکینڈل سے متعلقہ تمام ریکارڈ بھی ہمراہ لائیں۔نیب ایل این جی درآمد ا سکینڈل کی تحقیقات عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست پر کررہا ہے۔ اسکینڈل میں سابق وزرائے اعظم نوازشریف،شاہد خاقان عباسی،ارشدمرزا،سیکرٹری پٹرول،سابق ممبر اوگرا کے علاوہ دیگر حکام شامل ہیں۔نیب حکام نے گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرکے5گھنٹے تفتیش کی تھی اور70 سے زائد سوالات دئیے تھے ۔ ان کے تحریری جوابات طلب کئے گئے ہیں۔نوازشریف دور میں ایل این جی درآمد کا ا سکینڈل سامنے آیا تھا ۔

شیئر: