Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئس برگ کا ٹکڑا جلد انٹارکٹیک سے الگ ہوجائیگا

کیپ کینورل فلوریڈا ... امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے اپنے ایک خلائی جہاز کے ذریعے اتاری جانے والی تصاویر کو دیکھ کر ہولناک انکشاف کیا ہے کہ آئس برگ کا بڑا ٹکڑا جلد انٹارکٹیک کی برفیلی پرت سے الگ ہوجائیگا او ریہ ٹکڑا سائز میں مین ہٹن کے علاقے سے 30گنا بڑا ہے۔ پیمائش کی بات کی جائے تو اس ٹکڑا کا کل حجم 660مربع میل ہے۔ اتاری جانے والی تصاویر سے انٹارکٹیک کی برفیلی پرت میں پڑنے والی دراڑ نمایاں طور پر نظر آنے لگی ہے او ریہی تشویش کی بات ہے۔ برسہا برس تک بڑی پرت سے مضبوطی کے ساتھ جڑے رہنے والے اس ٹکڑے کی علیحدگی جلد ممکن ہوسکتی ہے مگر یہ کہنا مشکل ہے کہ جب ایسا ہوگا تو بڑی پرت پر اس کے کیا اثرات مرتب ہونگے۔ خلائی جہازوںسے یہ تصاویر جنوری میں اتاری گئی تھیں۔ جس میں صاف نظر آرہا ہے کہ اس کا شمالی ٹکڑا کسی وقت بھی الگ ہوسکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ یہ دراڑ 1986ءمیں پڑنا شروع ہوئی تھی مگر اب اتنی واضح ہوگئی ہے کہ کسی وقت بھی یہ بالکل الگ ہوسکتی ہے۔
 
 

شیئر: